3/11/11

Cricket update


دو نہیں چار ریویو

آفریدی اس وقت ورلڈکپ میں چودہ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں

بولنجر کی جگہ کون؟

آسٹریلوی کپتان زخمی فاسٹ بولر ڈگ بولنجر کی جگہ سکواڈ میں شمولیت کے لیے تین کھلاڑیوں میں سے کسی ایک انتخاب کریں گے۔ یہ کھلاڑی بلے باز مائیکل ہسی اور فاسٹ بولرز ڈرک نینس اور پیٹر سڈل ہیں۔ بولنجر کو زخمی ہوئے قریباً ایک ہفتے گزر چکا ہے لیکن آسٹریلوی کرکٹ حکام کی جانب سے ان کے متبادل کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پیٹرسن کا مہنگا فیصلہ

کیون پیٹرسن کا یہ فیصلہ کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ہرنیا کا آپریشن کروائیں گے، انہیں خاصا مہنگا پڑنے والا ہے۔ آپریشن کی وجہ سے پیٹرسن انڈین پریمیئر لیگ میں شریک نہیں ہو پائیں گے اور انہیں چار لاکھ برطانوی پونڈ کے مساوی رقم کا نقصان ہوگا۔

مورگن سوتے رہے

زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے والے بلے باز اوئن مورگن اپنی سابقہ ٹیم آئرلینڈ کے ہاتھوں اپنی موجودہ ٹیم کی شکست کا بڑا حصہ سوئے رہنے کی وجہ سے نہ دیکھ پائے لیکن جب کیون اوبرائن نے انگلش بولرز کی پٹائی شروع کی تو انہیں خاص طور پر جگایا گیا۔

پتھراؤ پر افسوس

بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین ویسٹ انڈین ٹیم کی بس پر پتھراؤ پر نادم دکھائی دیتے ہیں جس کا ثبوت ویسٹ انڈین ٹیم کے ہوٹل کے باہر جمع افراد تھے جن کے پاس موجود پلے کارڈز پر ’ویسٹ انڈیز ہمیں معاف کر دو‘ اور ’ہمیں افسوس ہے‘ جیسے پیغامات درج تھے۔

جذبات پر قابو رکھیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر دھونی نے جن کے گھر پر 2007 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد حملہ ہوا تھا، تماشائیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے گھر پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا ہے۔
پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نہ صرف امپائر ڈسیژن ریویو سسٹم کے حامی کے طور پر سامنے آئے ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو کی جگہ چار ناکام اپیلوں کا حق ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے میچ میں میدان میں موجود امپائرز کی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے پانچ فیصلے اس ریویو سسٹم کی وجہ سے تبدیل ہوئے تھے۔

No comments: